گھریلو ناچاقی پر دادا کے ہاتھوں 2 کمسن پوتے قتل، اہلیہ اور بہو زخمی
فیصل آباد: (دنیا نیوز) ماموں کانجن کے علاقے میں گھریلو ناچاقی پر دادا نے اپنے دو کمسن پوتوں کو قتل جبکہ اہلیہ اور بہو کو زخمی کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزم شاہ محمد نے 5 سالہ نبیل اور 6 سالہ عدیل کو ٹوکے کے وار کرکے قتل کیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے گھریلو ناچاقی پر دونوں کمسن بچوں کو قتل جبکہ اہلیہ اور بہو کو زخمی کیا۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا، مقتولین کی لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments