وفاقی پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی پولیس کے ایک اہلکار نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق  افسوسناک واقعہ تھانہ ہمک کی حدود میں  پیش آیا جب کہ خودکشی کرنے والے اہلکار کی شناخت حسن رضا کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے لی اور ضروری کارروائی کے بعد پولی کلینک ہسپتال منتقل کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں اور واقعے سے متعلق دیگر شواہد بھی اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...