ہری پور میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران دو ڈاکو ہلاک

ہری پور:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران دو ڈاکو مارے گئے۔

پولیس کے مطابق ہری پور کے تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے ہوا جہاں اہلکاروں کا ملزمان کے ساتھ آمنا سامنا ہوا۔

حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان جھاری کس کے علاقے میں ڈکیتی کی غرض سے موجود تھے کہ پولیس پارٹی کے پہنچنے پر ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔

پولیس کی جوابی کارروائی میں دو مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگئے جب کہ دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب رہے، کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور ایک گاڑی بھی برآمد کی گئی۔

تفتیشی حکا کا کہنا تھا کہ ہلاک اور فرار ہونے والے ملزمان پر مشتمل ڈکیت گروہ ہری پور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں درجنوں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

دوسری جانب ہلاک ملزمان کی نعشیں ٹراما سنٹر منتقل کردی گئی ہیں جب کہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...