آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے والا بیگ تیار
پاؤنڈے: (ویب ڈیسک) کیمرون کی طالبہ نے ایک ایسا کوکنگ بیگ تیار کیا ہے جس میں آگ اور بجلی کے بغیر بھی کھانا پکایا جاسکتا ہے، لیکن کیسے؟َ
جی ہاں !! تھرمل کوکنگ بیگ کی سب سے بہترین مثال ونڈر بیگ ہے، یہ ایک خاص کپڑے اور موٹے انسولیشن مٹیریل (جیسے فوم کے ٹکڑوں) سے بنا ہوا بیگ ہوتا ہے جو سلو کُکر کی طرح کام کرتا ہے۔
کھانا پکانے کے لیے شروع میں صرف 5 سے 10 منٹ کیلئے پتیلی کو چولہے (گیس یا لکڑی) پر ابالنا پڑتا ہے اور جیسے ہی کھانا ابلنے لگے، پتیلی کو ڈھکن سمیت چولہے سے اتار کر اس بیگ کے اندر رکھ کر اچھی طرح بند کر دیا جاتا ہے۔
اس بیگ میں موجود خاص قسم کا میٹیریل (روئی) پتیلی کی اندرونی گرمی کو باہر نکلنے نہیں دیتا، اسی اندرونی تپش کی وجہ سے کھانا بیگ کے اندر ہی بغیر کسی گیس یا بجلی کے اگلے 8 سے 12 گھنٹے تک آہستہ آہستہ خود ہی پکتا رہتا ہے، یہ طریقہ کار چاول، دالیں اور گوشت گلانے کیلئے بہترین مانا جاتا ہے۔
اس بیگ کو فزکس کی تعلیم حاصل کرنے والی ایک خاتون نے ہاتھ سے تیار کیا ہے۔
کیمرون کی شہری اور فزکس کی طالبہ کے ہاتھ سے بنائے گئے اس کوکنگ بیگ کے استعمال سے کھانا پکانے کیلئے 70 فیصد تک کم ایندھن خرچ ہوتا ہے۔
اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ درختوں کی کٹائی بھی کم ہوتی ہے اور لوگ نقصان دہ دھوئیں سے بھی محفوظ رہتے ہیں، کیمرون کے بازاروں میں اب تک ایسے 2 ہزار سے زیادہ بیگ فروخت ہوچکے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments