سرگودھا میں گھر سے 40 سالہ شخص کی سرکٹی لاش برآمد
سرگودھا: (دنیا نیوز) سرگودھا کے علاقے میانی میں ایک گھر سے 40 سالہ شخص کی سر کٹی لاش برآمد ہوئی۔
مقتول کی شناخت محمد افتخار کے نام سے ہوئی، محمد افتخار چارپائی پر سویا ہوا تھا نامعلوم افراد تیز دھار آلے سے گلہ کاٹ کر فرار ہو گئے، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔
پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی، مقتول کے بھائی محمد اقبال کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، واقعے کی تفتیش جاری ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، موت کی اصل وجہ کا تعین قانونی و تفتیشی عمل کے بعد ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments