کندھ کوٹ میں گھریلو تنازع پر بدبخت بیٹے نے باپ کی جان لے لی

کندھ کوٹ: (دنیا نیوز) اندورن سندھ کے علاقے کندھ کوٹ میں گھریلو تنازع پر بدبخت بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق خونریز واقعہ گاؤں امام بخش لاڑو میں پیش آیا جہاں گھریلو تنازع پر بیٹے اور باپ میں جھگڑا ہوا جس پر طیش میں آکر  بیٹے نے فائرنگ کر دی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بیٹے کی فائرنگ کی زد میں آکر معمر شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا جب کہ ملزم اسلحہ لہراتے فرار ہو گیا۔

دوسری جانب پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردی اور ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں۔

پولیس کا مزید کہنا  تھا کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...