پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملہ، قبضے کا دعویٰ
تہران: (دنیا نیوز) ایران کے پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں ٹوگو کے پرچم والے آئل ٹینکر ٹرینڈ کو نشانہ بنانے اور قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے آئی آر این اے کے مطابق ٹینکر کو جمعرات کی رات نشانہ بنایا گیا اور آگ لگنے کے بعد اسے روک لیا گیا۔
ایرانی پاسداران انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل علی عظمیٰ نے دعویٰ کیا کہ ٹینکر نے امریکی فوج کی ترغیب پر آبنائے ہرمز سے ایران کے مقرر کردہ راستے کے برخلاف گزرنے کی کوشش کی، جس پر اسے نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی حکام نے ٹینکر کی درست پوزیشن، استعمال کیے گئے ہتھیار، عملے اور کارگو سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
دوسری جانب برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (یو کے ایم ٹی او) نے جمعہ کو اطلاع دی کہ آبنائے ہرمز میں ایک ٹینکر کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں جہاز میں آگ بھڑک اٹھی، تاہم بعد میں آگ بجھا دی گئی اور عملہ محفوظ رہا۔
یو کے ایم ٹی او نے اس واقعے کو 18 ستمبر کو رپورٹ کیا اور بتایا کہ آبنائے ہرمز میں عمان کے شہر خصب سے تقریباً 16 ناٹیکل میل شمال مشرق میں ایک سکیورٹی واقعہ بھی پیش آیا تھا۔
تاہم برطانوی ادارے نے متاثرہ جہاز کا نام ظاہر نہیں کیا، اس لیے فی الحال آزادانہ طور پر یہ تصدیق نہیں ہوسکی کہ یو کے ایم ٹی او کی جانب سے رپورٹ کیا گیا ٹینکر وہی ٹرینڈ ہے جسے ایرانی پاسداران انقلاب نے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments