جوز بٹلر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 15 ہزار رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے

لندن: (ویب ڈیسک) انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے 15 ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

جوز بٹلر نے یہ سنگ میل کارڈف میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے دوران حاصل کیا۔

بٹلر نے ایشان ملنگا کی گیند پر سنگل لے کر 15 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کیا اور ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بھی بن گئے۔

بٹلر نے یہ رنز 528 میچز میں 35.46 کی اوسط اور 147.46 کے اسٹرائیک ریٹ سے بنائے ہیں جن میں 9 سنچریاں اور 107 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...