بھارت کا سندھ طاس معاہدے سے انکار ناقابلِ فہم ہے: شیری رحمان

کراچی: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدے سے انکار ناقابلِ فہم ہے۔

غیر ملکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدہ سرحد پار پانی کی تقسیم کیلئے ایک اہم عالمی مثال ہے، سندھ طاس معاہدہ پانی کی تقسیم، معلومات کے تبادلے اور تنازعات کے حل کا واضح نظام دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے میں یکطرفہ معطلی یا اسے غیر فعال قرار دینے کی کوئی شق موجود نہیں، معاہدے کو یک طرفہ طور پر معطل یا نظر انداز کرنا سنگین قانونی سوالات پیدا کرتا ہے، ثالثی عدالت اور غیر جانبدار ماہر کا طریقہ کار تنازعات کے حل کے دو الگ راستے ہیں، پاکستان سندھ طاس معاہدے کے تحت دستیاب قانونی راستوں کا جائزہ لے رہا ہے۔

رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ہم تنازع کا پُرامن حل چاہتے ہیں، پانی کسی نئے تنازع کا سبب نہیں بننا چاہیے، پاکستان جنوبی ایشیاء سے آگے علاقائی استحکام میں کردار ادا کر رہا ہے۔

شیری رحمان نے مزید کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون کسی مخصوص ملک کے خلاف نہیں، پاکستان تنازع کے بجائے باہمی مفاد اور علاقائی تعاون کو ترجیح دیتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...