ادویات کنٹینرز روکنے کی خبر پر محسن نقوی کا نوٹس، فوری ریلیز کا حکم

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ادویات کے کنٹینرز کو روکنے کے حوالے سے نیوز چینلز پر نشر ہونے والی خبر کا فوری نوٹس لے لیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے آئی جی اسلام آباد پولیس اور چیف کمشنر اسلام آباد سے رابطہ کیا اور ادویات کے تحویل میں لیے گئے کنٹینرز کو فوری طور پر ریلیز کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

محسن نقوی نے کہا کہ میڈیسن کے کنٹینرز و گاڑیوں کو کسی صورت نہ روکا جائے، متعلقہ پولیس و انتظامی حکام اس ضمن میں ہدایات پر من و عن عمل یقینی بنائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...