صارفین کے لیے خوشخبری: فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ اور میٹا اے آئی کی سبسکرپشن ایک جگہ

کیلی فورنیا:(دنیا نیوز) میٹا نے صارفین کے لیے نئی سبسکرپشن سروس ’میٹا ون‘ متعارف کرا دی ہے، جس کے تحت فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ اور میٹا اے آئی کی الگ الگ سبسکرپشنز کو ایک ہی بنڈل میں شامل کیا گیا ہے۔

میٹا کے مطابق ’میٹا ون‘ کے صارفین کو کمپنی کی مختلف ایپس میں متعدد ایڈوانسڈ اے آئی فیچرز اور پروفیشنل ٹولز تک رسائی حاصل ہوگی۔

نئی سروس کا بنیادی مقصد انفرادی صارفین کے لیے دستیاب انسٹاگرام پلس، فیس بک پلس اور واٹس ایپ پلس کے 50 سے زائد فیچرز کو ایک ہی سبسکرپشن میں فراہم کرنا ہے۔

میٹا کے مطابق ان تینوں سروسز کے موجودہ سبسکرائبرز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔

صارفین کے لیے ’کور‘ اور ’پریمیم‘ پلانز بھی متعارف کرائے گئے ہیں، جن کے ذریعے اے آئی کی مدد سے تصاویر اور ویڈیوز بنانے اور استعمال کرنے کے مزید جدید آپشنز دستیاب ہوں گے۔

اس پیش رفت کے بعد یہ سوال بھی اہم ہوگیا ہے کہ مستقبل میں میٹا کی اے آئی سروسز کے ذریعے تصاویر اور ویڈیوز مفت تیار کرنے کی سہولت کس حد تک برقرار رہے گی۔

کریئیٹرز کے لیے تینوں سروسز پر مشتمل مشترکہ بنڈل کی ماہانہ فیس 1,750 روپے سے شروع ہوگی، جبکہ صرف ایک سروس، مثلاً فیس بک پلس، کا ماہانہ پلان 299 روپے میں دستیاب ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...