جہلم میں تین بچوں کو نہر میں پھینکے جانے کا افسوسناک واقعہ، سرچ آپریشن جاری

جہلم:(دنیا نیوز) پنجاب کے شہر جہلم میں تین بچوں کو نہر میں پھینکے جانے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

 بچوں کو نہر میں پھینکے جانے کا افسوسناک واقعہ کھڑی شریف نہر پر پیش آیا جہاں تینوں بچوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہےاور غوطہ خور بھی سرچ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ نہر کی لمبائی کئی کلومیٹر پر محیط ہے، اِس لیے بچوں کی تلاش کے لیے جاری آپریشن میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے، نہر میں پانی کا بہاؤ بھی تیز ہے، جس کے پیش نظر سرچ آپریشن کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ تیز پانی کے بہاؤ کے باعث بچے بہہ کر نہر میں آگے چلے گئے ہوں جب کہ اِسی امکان کے تحت امدادی ٹیمیں مختلف مقامات پر تلاش جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...