سندھ میں نئے اسلحہ لائسنس اور آرمز ڈیلرشپ لائسنس کے اجرا پر مکمل پابندی

کراچی:(دنیا نیوز) محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر میں نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے، پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور تاحکمِ ثانی برقرار رہے گا۔

ترجمان کے مطابق سندھ کی کوئی بھی لائسنسنگ اتھارٹی نیا اسلحہ لائسنس جاری نہیں کرسکے گی۔

اسی طرح نئے آرمز ڈیلرشپ لائسنس کے اجرا پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے جس کے تحت نئے اسلحہ ڈیلرشپ لائسنس بھی جاری نہیں کیے جائیں گے۔

دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ صرف غیر معمولی اور خصوصی نوعیت کے کیسز میں اسلحہ لائسنس کے اجرا کی اجازت دی جاسکے گی، تاہم ایسے کیسز میں مجاز اتھارٹی سے پیشگی منظوری حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...