امریکا کا پہلی بار خلا میں ہتھیار تعینات کرنے کا اعتراف
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے پہلی بار خلائی مدار میں ہتھیار تعینات کرنے کا اعتراف کرلیا۔
امریکی فضائیہ کے سیکریٹری ٹرائے مینک نے کہا ہے کہ دشمن کی کسی بھی جارحانہ کارروائی کے خلاف امریکی افواج کے تحفظ کے لیے خلا میں ہتھیار کی موجودگی ضروری تھی۔
امریکی اسپیس فورس کے ترجمان نے واضح کیا کہ یہ صلاحیتیں ضرورت پڑنے پر دشمن کے اثاثوں کو مفلوج یا تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
امریکی حکام کے مطابق خلا میں اس نوعیت کی صلاحیتوں کا مقصد ممکنہ دشمن کارروائیوں سے امریکی افواج اور خلائی اثاثوں کا تحفظ ہے۔
دوسری جانب چین نے امریکا کے اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے واشنگٹن پر زور دیا ہے کہ وہ خلا میں اپنی فوجی طاقت بڑھانے کا سلسلہ بند کرے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چین خلا کے پرامن استعمال اور اسے محفوظ رکھنے کا حامی ہے، جبکہ خلا کو عسکری میدان بنانے کی کوششیں عالمی امن و استحکام کے لیے نقصان دہ ہوسکتی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments