ہری پور: محلہ نئی آبادی سے 13 سالہ بچی لاپتہ، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں
ہری پور: (دنیا نیوز) تھانہ ٹی آئی پی کی حدود محلہ نئی آبادی سے 13 سالہ بچی لاپتہ ہوئی جس کے باعث پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ 13 سالہ بچی دن 12 بجے گھر سے محلے کی دکان پر چیز لینے نکلی جو تاحال لاپتہ ہے، والدہ کی درخواست پر تھانہ TIP میں بچی کی گمشدگی کی ایف آئی آر درج کر لی گی۔
تھانہ TIP پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچی کی تلاش کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کو جلد تلاش شروع کرلیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments