کراچی: لیاقت آباد میں تیز دھار آلے سے 30 سالہ خاتون قتل

کراچی: (دنیا نیوز) لیاقت آباد 10 نمبر کے قریب گھر میں تیز دھار آلے کے وار سے 30 سالہ خاتون کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت سویرا کے نام سے ہوئی ہے، جن کی لاش کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا، خاتون اپنے 2 بچوں اور چھوٹے بھائی کے ہمراہ رہائش پذیر تھی۔

لواحقین نے پولیس کو بتایا کہ واقعے کے وقت مقتولہ کے دونوں بچے قریبی علاقے میں اپنے نانا کے گھر گئے ہوئے تھے جبکہ ان کا شوہر دبئی میں مقیم ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کا چھوٹا بھائی گھر پہنچا تو سویرا کی لاش موجود تھی، مقتولہ کے بھائی عبداللہ کے بیان کے مطابق گھر سے 4 موبائل فون بھی غائب ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...