ہیری بروک نے ون ڈے انٹرنیشنل میں تیز ترین ڈبل سنچری کا ریکارڈ بنا ڈالا
راولپنڈی: (دنیا نیوز) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیری بروک نے ون ڈے انٹرنیشنل کی تاریخ میں تیز ترین ڈبل سنچری کا ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
انہوں نے یہ کارنامہ 22 اکتوبر 2026 کو پاکستان میں کھیلی جا رہی سہ ملکی سیریز کے ایک میچ میں سری لنکا کے خلاف راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں انجام دیا۔
ہیری بروک نے صرف 114 گیندوں پر اپنی ڈبل سنچری مکمل کی، جو کہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی بلے باز کی جانب سے تیز ترین ہے، انہوں نے بھارت کے ایشان کشن کا 126 گیندوں پر ڈبل سنچری کا ریکارڈ توڑا۔
انگلش کپتان 116 گیندوں پر 202 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، وہ ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے انگلش بلے باز بن گئے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے بین اسٹوکس کا انگلینڈ کی طرف سے سب سے بڑے انفرادی اسکور 182 رنز کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments