ٹھٹھہ میں 12 سالہ لڑکے نے مبینہ قینچی کے وار سے باپ کو قتل کر دیا

ٹھٹھہ: (دنیا نیوز) اندرون سندھ کے علاقے ٹھٹھہ میں 12 سالہ لڑکے کے مبینہ قینچی کے وار سے باپ جاں بحق ہو گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق ٹھٹھہ کے علاقے گھارو میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں سرزنش کرنے پر 12 سالہ لڑکے نے اپنے پاب کو مبینہ طور پر قینچی مار دی۔

اطلاع ملنے پر پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جس کا کہنا تھا کہ بیٹے کے حملے کے بعد 58 سالہ والد عزیز موقع پر ہی دم توڑ گیا جب کہ ملزم لڑکا فرار ہوگیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ مقتول کی لاش مقامی ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دی، واقعے کے حوالے سے مقتول کے بھائیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے مخالفین نے لڑکے کی ذہن سازی کرکے اسے اپنے ہی والد کے قتل پر اکسایا اور اس طرح قتل کی سازش تیار کی۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ واقعے سے متعلق شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، پولیس کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد واقعے کی اصل وجوہات اور دیگر حقائق سامنے آسکیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...