اسلام آباد میں زیرِ زمین کیبل چوری کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 4 ملزمان گرفتار

اسلام آباد:(دنیا نیوز) پنجاب کے جڑواں شہروں میں زیرِ زمین کیبل چوری کے واقعات کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں کیبل چوری میں ملوث ایک بڑے گروہ کا سراغ لگانے کے بعد چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گروہ کے ساتھ راولپنڈی اور اسلام آباد کے پانچ پولیس اہلکاروں کے مبینہ روابط کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ کارروائی کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چوری شدہ کیبل اور کٹر برآمد کر لیا گیا جب کہ ملزمان کے خلاف مقدمات بھی درج کر لیے گئے ہیں۔

تفتیشی حکام کیا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان میں سے ایک کو تھانہ ویسٹریج اور تین کو تھانہ سول لائنز کی حدود سے حراست میں لیا گیا۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ زیرِ زمین کیبل چوری میں ملوث اس نیٹ ورک میں سکریپ ڈیلرز، مزدوروں اور پولیس اہلکاروں سمیت 50 سے زائد افراد شامل ہیں، گروہ کے ارکان مختلف علاقوں سے زیرِ زمین کیبلز چوری کرنے کے بعد انہیں گوجرانوالہ میں فروخت کرتے تھے۔

دوسری جانب پولیس کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان نے دورانِ تفتیش چوری شدہ زیرِ زمین کیبلز گوجرانوالہ لے جا کر فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...