قومی کرکٹر رضوان کے بعد امام الحق کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی

لاہور:(دنیا نیوز) قومی کرکٹر رضوان کے بعد امام الحق کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی، پیٹرنز ٹرافی گریڈ ون کے آخری راؤنڈ میں او جی ڈی سی ایل کی نمائندگی کریں گے

پی سی بی ذرائع کے مطابق امام الحق کل سے شروع ہونے والے پیٹرنز ٹرافی گریڈ ون کے آخری راؤنڈ میں او جی ڈی سی ایل کو دستیاب ہوں گے، او جی ڈی سی ایل نے بھی امام الحق کی دستیابی کی تصدیق کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے او جی ڈی سی ایل کو امام الحق کی ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت کی اجازت سے آگاہ کر دیا ہے، جس کے بعد ان کی ایونٹ کے آخری راؤنڈ میں شرکت کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

یاد رہے اس سے قبل قومی کرکٹر محمد رضوان کو بھی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل چکی ہے۔

واضح رہے امام الحق کی او جی ڈی سی ایل کی جانب سے پیٹرنز ٹرافی گریڈ ون میں شرکت قومی کرکٹرز کی ڈومیسٹک کرکٹ میں دستیابی کے حوالے سے اہم پیش رفت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...