بچے کے ساتھ کرکٹ کھیلتے کتے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور: (ویب ڈیسک) بچے کے ساتھ کرکٹ کھیلتے کتے کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جسے صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

پالتو کتے اپنے مالکان کے ساتھ کھیلنے کودنے اور وقت گزارنے کو پسند کرتے ہیں، لیکن ایک کتے کو بچے کے ساتھ کرکٹ کھیلتے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران رہ گئے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کتا اپنے منہ میں گیند اٹھا کر بچے کے پاس لاتا ہے، بچہ بیٹ سے گیند کو مارتا ہے تو کتا فوراً اس کے پیچھے دوڑ پڑتا ہے اور گیند اٹھا کر دوبارہ بچے کے پاس لے آتا ہے، یوں دونوں کے درمیان کرکٹ کا دلچسپ کھیل جاری رہتا ہے۔

ویڈیو کو سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے، جبکہ کئی صارفین کا کہنا ہے کہ کتا نہ صرف بچے کے ساتھ کھیل رہا ہے بلکہ اسے کرکٹ کھیلنے میں مدد بھی دے رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...