مصنوعی ذہانت برطانوی سلامتی کے لیے خطرہ بن گئی ہے ، ایم آئی فائیو چیف

لندن: (دنیا نیوز) برطانوی خفیہ ادارے ایم آئی فائیو کے سربراہ سر کین میکولم نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت برطانیہ کی قومی سلامتی کے لیے نئے خطرات پیدا کر رہی ہے اور دہشت گرد مہلک حیاتیاتی ہتھیاروں کی تیاری کے لیے اس ٹیکنالوجی کا استعمال کرسکتے ہیں۔

سر کین میکولم نے کہا کہ برطانیہ نے مصنوعی ذہانت سے متعلق خطرات کا جائزہ لینے کے لیے ایک خصوصی مرکز قائم کردیا ہے۔ ان کے مطابق برطانیہ کو پہلی مرتبہ ایسے خطرات کا سامنا ہے جو انسانی ذہانت سے بھی آگے بڑھ سکتے ہیں۔

ایم آئی فائیو کے سربراہ نے بتایا کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران دشمن ممالک سے متعلق سیکیورٹی معاملات میں چار گنا اضافہ ہوا ہے، جبکہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران متعدد گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں۔

سر کین میکولم نے روس کو برطانیہ کے لیے سب سے بڑا سیکیورٹی خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ روسی جاسوس اور ان کے پراکسی گروہ برطانیہ اور اس کے اتحادیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...