پرائیویسی کی یقین دہانی، سِگنل نے سکرین شاٹس بلاک کرنے کا فیچر متعارف کرا دیا

نیویارک: (ویب ڈیسک) پیغام رسانی کی مقبول ایپ سگنل نے صارفین کی نجی معلومات کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے محفوظ رکھنے کے لیے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز پر سکرین شاٹس کی پابندی کا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔

سگنل کی صدر میریڈیتھ وٹیکر کے مطابق آپریٹنگ سسٹمز میں شامل اے آئی فیچرز صارفین کی سکرین پر موجود معلومات کا تجزیہ کرتے ہیں، جس سے ایپ کی جانب سے مکمل رازداری کی ضمانت متاثر ہو سکتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سگنل کی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن پیغامات کی ترسیل کے دوران تحفظ فراہم کرتی ہے لیکن اگر آپریٹنگ سسٹم یا اے آئی اسسٹنٹ سکرین پر موجود پیغامات تک رسائی حاصل کر لے تو ان کی رازداری یقینی بنانا ممکن نہیں رہتا۔

نیا سکرین شاٹ بلاکنگ فیچر ڈیفالٹ طور پر فعال ہوگا، البتہ، صارفین سیٹنگز میں جا کر اسے بند کر سکتے ہیں۔

وٹیکر نے واضح کیا کہ یہ مکمل حل نہیں کیونکہ جیمینائی اور سِری جیسے اے آئی اسسٹنٹس دیگر ذرائع سے بھی ایپ کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...