پاکستان میں جوہری سلامتی پر عالمی اجلاس کل سے شروع ہوگا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جوہری سلامتی کی تربیت اور معاونت کے مراکز کے متعلق بین الاقوامی نیٹ ورک (NSSC) کا 15 واں سالانہ اجلاس کل سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 23 سے 26 نومبر تک جاری رہنے والا یہ اجلاس بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے اشتراک سے منعقد کیا جائے گا۔

اجلاس میں آئی اے ای اے اور این ایس ایس سی نیٹ ورک کے 49 رکن ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے، اجلاس کے دوران جوہری سلامتی کی تربیت اور معاونت کو مزید مؤثر بنانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جبکہ بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے اور اس شعبے میں تجربات کے تبادلے کے طریقوں پر بھی بات چیت ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان 2016 میں بھی این ایس ایس سی نیٹ ورک کے سالانہ اجلاس کی میزبانی کر چکا ہے، 2016 میں پہلی بار یہ اجلاس آئی اے ای اے کے ویانا میں واقع ہیڈکوارٹرز سے باہر منعقد کیا گیا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں اجلاس کی میزبانی پاکستان کے جوہری سلامتی کے عزم اور کردار کی عکاسی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...