ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار

ماسکو: (ویب ڈیسک) روس کی سرکاری جوہری توانائی کمپنی روس ایٹم کے سربراہ الیکسی لیخاچیف نے کہا ہے کہ ایران میں بوشہر جوہری بجلی گھر کا منصوبہ رواں سال ہونے والے فوجی حملوں کے دوران ’کڑے امتحان‘ سے گزرا، ایران اور روس کے تعلقات بیرونی دباؤ کا مقابلہ کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

روسی خبر رساں ادارے ویستی کو دیئے گئے انٹرویو میں لیخاچیف نے بتایا کہ روسی ماہرین کی اکثریت نے ایرانی حکام کے ساتھ رابطے اور ہم آہنگی کے بعد بوشہر جوہری بجلی گھر کے مقام سے واپسی اختیار کر لی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن بجلی گھر کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے تھے اور انہوں نے اپنے بین الاقوامی رابطوں کے ذریعے اس تنصیب اور وہاں موجود روسی عملے کی سلامتی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے ہیں۔

روس ایٹم کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ بوشہر منصوبہ اب بھی کمپنی کی ترجیحات میں شامل ہے اور یہ کہ بیرونی دباؤ کے باوجود تہران اور ماسکو کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...