لاڑکانہ میں پولیس مقابلے، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
لاڑکانہ: (دنیا نیوز) لاڑکانہ میں پولیس مقابلوں کے دوران 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔
ایس ایس پی اظہر خان نے بتایا کہ مقابلے ولید اور رتودیرو کے علاقوں میں ہوئے، گشت پر معمور پولیس اہلکاروں اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 ڈاکو زخمی ہوئے۔
اظہر خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت عباس ابڑو اور اعجاز سہاگ کے ناموں سے ہوئی ہے، ڈاکوؤں کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔
ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ زخمی حالت میں گرفتار دونوں ڈاکو سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے، زخمی ڈاکوؤں کو ابتدائی طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments