انسٹا گرام نے سٹوریز کے لیے نیا فیچر متعارف کروا دیا
نیو یارک: (ویب ڈیسک) صارفین اب سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام سٹوریز کو پوسٹ کرنے کے بعد ایڈٹ بھی کرسکیں گے۔
انسٹا گرام سٹوریز اس ایپ کا مقبول ترین فیچر ہے مگر اب سے پہلے اگر آپ کوئی اسٹوری پوسٹ کرتے تھے اور بعد میں کوئی غلطی نظر آتی تو اسے ٹھیک کرنا ممکن نہیں ہوتا تھا بلکہ اسٹوری کو ہی ڈیلیٹ کرنا پڑتا تھا۔
اچھی خبر یہ ہے کہ اب آپ کو اسٹوری ڈیلیٹ کرکے دوبارہ پوسٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
میٹا کی جانب سے ایڈٹ اسٹوریز نامی فیچر انسٹا گرام صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا۔
اس فیچر کا مقصد اسٹوری پوسٹ کرنے کے بعد اسے ایڈٹ کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
انسٹا گرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے ایک پوسٹ میں بتایا کہ صارفین پوسٹنگ کے بعد کسی اسٹوری میں ٹیکسٹ، میوزک، اسٹیکرز اور ڈرائنگز کو تبدیل کرسکیں گے۔
اس کے لیے اسٹوری کے اوپر دائیں جانب مور بٹن پر کلک کرکے ایڈٹ اسٹوری آپشن کا انتخاب کرنا ہوگا۔
مگر یہ واضح رہے کہ اسٹوری پوسٹ کرنے کے بعد 15 منٹ کے اندر ہی اسے ایڈٹ کیا جاسکے گا، اس کے بعد ایسا ممکن نہیں ہوگا۔
ایڈٹ اسٹوریز کے ساتھ ساتھ انسٹا گرام نے اسٹوریز کے لیے 3 نئے فیچرز بھی متعارف کرائے ہیں۔
ان میں سے ایک فیچر نئے اسٹیکر ڈیزائنز پر مشتمل ہے جبکہ دوسرا کسی بھی سائز کے فوٹو کے بیک گراؤنڈ اور تیسرا متعدد تصاویر کو سلیکٹ کرنے کا عمل آسان بنانے سے متعلق ہے۔
یہ فیچرز متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور تمام صارفین کو آئندہ چند ہفتوں میں دستیاب ہوں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments