میٹا کا انسٹاگرام ڈائریکٹ میسجنگ کو الگ ایپ بنانے کا فیصلہ

کیلفورنیا: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا کمپنی میٹا انسٹاگرام کے چیٹ فیچرز کو مرکزی پلیٹ فارم سے الگ کرکے نئی میسجنگ ایپ ’’ڈائریکٹ‘‘ متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے، جس کے ذریعے صارفین انسٹاگرام پر پوسٹس اور ریلز دیکھے بغیر ایک دوسرے سے بات چیت کرسکیں گے۔

نئی ایپ کے ذریعے صارفین انسٹاگرام اکاؤنٹ کے بغیر بھی دوسروں کو پیغامات بھیج سکیں گے۔ اس اقدام کا مقصد میسجنگ کے تجربے کو مزید آسان اور صارفین کے لیے مخصوص بنانا ہے۔

واضح رہے کہ انسٹاگرام میں ڈائریکٹ میسجنگ کا فیچر 2013 میں متعارف کرایا گیا تھا، جس کے ذریعے صارفین فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم پر ایک دوسرے سے پیغامات کے ذریعے رابطہ کرسکتے تھے۔

اب میٹا اس فیچر کو فیس بک میسنجر کی طرز پر مرکزی ایپ سے الگ کرکے مستقل میسجنگ ایپ کی شکل دینے جا رہی ہے۔

نئی ایپ میں ون آن ون اور گروپ چیٹ کی سہولت دستیاب ہوگی، جبکہ ڈرائنگ، ذاتی نوعیت کے اسٹیکرز، وائس ایفیکٹس اور چیٹ تھیمز سمیت انسٹاگرام کے متعدد فیچرز بھی شامل کیے جائیں گے۔

فی الحال یہ نئی ایپ صرف ترکیہ اور تھائی لینڈ کے صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ میٹا کے مطابق 13 سال سے زائد عمر کے افراد ہی اس ایپ کو استعمال کرسکیں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...