بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ مکمل
راولپنڈی: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ مکمل کر لیا گیا، میڈیکل ٹیم معائنے کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق میڈیکل ٹیم میں ڈاکٹر ندیم قریشی، ڈاکٹر عارف اور دیگر طبی عملہ شامل تھا، ٹیم کو جیل ہسپتال کے طبی عملے کا تعاون بھی حاصل رہا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کا بلڈ پریشر، درجہ حرارت اور آنکھوں کا معائنہ کیا گیا، طبی معائنہ مکمل ہونے کے بعد میڈیکل ٹیم واپس روانہ ہو گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments