بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع، نوٹم جاری
اسلام آباد: (دنیا نیوز) بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع کردی گئی۔
بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کے حوالے سے پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) نے نیا نوٹم جاری کردیا ہے۔
ترجمان پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق نئے نوٹم کے تحت بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش 24 دسمبر 2026 کی صبح 5 بجے تک برقرار رہے گی۔
پی اے اے کی جانب سے جاری کردہ نوٹم میں فضائی حدود کی بندش کی مدت میں توسیع سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔
اس فیصلے کے تحت بھارتی پروازوں پر پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کی پابندی مقررہ تاریخ اور وقت تک نافذ رہے گی۔
واضح رہے پاکستان نے بھارت کے لیے 23 اپریل 2025 سے فضائی حدود بند کی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments