مردان کے پہاڑی علاقے سے دو چرواہوں کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
مردان: (دنیا نیوز) خیبر پختوںخوا کے ضلع مردان کی تحصیل رستم کے پہاڑی سلسلے ملندری سے دو چرواہوں کی قتل شدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس کے مطابق دونوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، اطلاع ملنے پر رستم پولیس اور مقامی افراد موقع پر پہنچے اور لاشوں کو تحویل میں لے کر رستم ہسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت زگی خان ولد ثمین اللہ اور بادشاہ زادہ ولد باور کے نام سے ہوئی ہے، دونوں کا تعلق سوات کے علاقے شموزئی سے تھا اور وہ حالیہ عرصے میں جوڑ بانڈہ سوری ملندری میں مقیم تھے۔
دوسری جانب حکام کا کہنا تھا کہ واقعے کا تاحال مقدمہ درج نہیں کیا گیا جب کہ دوہرے قتل کی واردات کی وجوہات جاننے اور ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments