ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ایل پی جی کارگو پورٹ قاسم پہنچ گیا

کراچی: (دنیا نیوز) ملکی تاریخ کا سب سے بڑا کارگو 15 ہزار میٹرک ٹن ایل پی جی لے کر پورٹ قاسم پہنچ گیا۔

انگرو ووپاک ٹرمینل پر ایل پی جی کارگو لنگر انداز ہونے پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، نئے نظام کے تحت یہ پہلا بڑا کارگو ہے۔

ریکارڈ ایل پی جی کارگو انگرو ووپاک ٹرمینل پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوا، جسے ایل پی جی کے شعبے میں نئے دور کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے، سپیشل سیکرٹری پٹرولیم کے مطابق مناسب قیمت پر ایل پی جی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیےجا رہےہیں، ایل پی جی کی درآمد میں اضافے سے قیمتوں میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

اعلامیے کے مطابق ماضی میں ریگولیٹری رکاوٹوں کے باعث سرکاری کمپنیاں ایل پی جی درآمد نہیں کر رہی تھیں، تاہم نئے نظام کے تحت درآمدات میں اضافے سے موسم سرما میں دور دراز علاقوں تک ایل پی جی کی فراہمی بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...