پنڈی ٹیسٹ: دوسرے دن کا آغاز، پاکستان کی 67 رنز کی برتری

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں دوسرے دن کا آغاز ہوچکا ہے۔

پاکستان ٹیم کے 4 وکٹ پر 165 رنز بن چکے ہیں اور 67 رنز کی برتری حاصل ہوچکی ہے، کریز پر سعود شکیل 17 اور نائٹ واچ مین ثاقب خان 20 رنز کےساتھ  موجود ہیں۔

کھیل کے پہلے روز طیب عارف 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے جبکہ محمد طحہٰ اور کپتان بابراعظم 8، 8 رنز بنا کر پویلین لوٹے تھے۔

کپتان بابرعظم نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر پاکستانی فاسٹ بولروں کی تباہ کن بولنگ کے باعث سری لنکا کی ٹیم دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں صرف98 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔

محمد عباس، رضا اللہ اور عامر جمال نے تین تین وکٹیں حاصل کرکے سری لنکا کی بیٹنگ کو تنکوں کی طرح بکھیر دیا تھا جبکہ ثاقب خان نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...