سرمایہ کاروں اور ٹیکنالوجی ماہرین کی توجہ دبئی پر مرکوز، بلاکچین لائف کانفرنس کی تیاریاں مکمل
دبئی: (سید مدثر خوشنود) متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں عالمی کرپٹو کرنسی اور بلاکچین کانفرنس بلاکچین لائف 2026ء کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں، جبکہ ایونٹ کے ٹکٹوں کی فروخت کے حوالے سے منتظمین نے آخری موقع ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔
یکم اور 2 دسمبر کو دبئی فیسٹیول سٹی کے فیسٹیول ایرینا میں منعقد ہونے والے سترہویں عالمی فورم میں 130 سے زائد ممالک کے 15 ہزار سے زیادہ شرکا کی آمد متوقع ہے۔
کانفرنس کی آفیشل ویب سائٹ پر ٹکٹوں کی زیادہ طلب اور قیمتوں میں مزید اضافے کی نشاندہی کی گئی ہے، جبکہ منتظمین نے گزشتہ دو برسوں کے دوران ایونٹ شروع ہونے سے پہلے ٹکٹ مکمل فروخت ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے شرکا کو بروقت رجسٹریشن کی ترغیب دی ہے۔
بلاکچین لائف 2026ء کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق اس وقت اسٹینڈرڈ ٹکٹ کی قیمت 189 امریکی ڈالر، بزنس ٹکٹ کی 329 ڈالر اور وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 999 ڈالر درج ہے، منتظمین کے جاری کردہ قیمتوں کے شیڈول میں اسٹینڈرڈ ٹکٹ کی آخری مرحلے کی قیمت 399 ڈالر، بزنس ٹکٹ کی 729 ڈالر اور وی آئی پی ٹکٹ کی 2 ہزار 99 ڈالر تک پہنچنے کی نشاندہی کی گئی ہے۔
ویب سائٹ پر ٹکٹوں کی فروخت کے لیے آخری موقع کی تشہیر نے عالمی کانفرنس میں شرکت کے خواہش مند سرمایہ کاروں، کاروباری شخصیات اور ٹیکنالوجی ماہرین کی توجہ حاصل کی ہے۔
المدثر نیوز ایجنسی کے مطابق بلاکچین لائف 2026ء میں دنیا کی معروف کرپٹو کرنسی کمپنیوں، ڈیجیٹل مالیاتی اداروں اور بلاکچین ٹیکنالوجی سے وابستہ 200 سے زائد مقررین کی شرکت متوقع ہے، عالمی فورم میں کرپٹو مارکیٹ کے مستقبل، بٹ کوائن، ڈیجیٹل اثاثوں، ادارہ جاتی سرمایہ کاری، مصنوعی ذہانت اور جدید مالیاتی ٹیکنالوجی سے متعلق اہم مباحثے ہوں گے۔
کانفرنس کے ساتھ ایک بڑی بین الاقوامی نمائش بھی منعقد ہوگی، جس میں 200 سے زائد نمائشی بوتھس کے ذریعے نئی ٹیکنالوجی، کاروباری منصوبوں اور ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کو متعارف کرایا جائے گا۔
منتظمین کے مطابق بلاکچین لائف اور اے آئی فیوچر ویک کے تحت 26 نومبر سے 6 دسمبر تک دبئی میں 300 سے زائد ضمنی تقریبات کا پروگرام بھی جاری کیا گیا ہے، جن میں مجموعی طور پر 30 ہزار سے زیادہ شرکا کی آمد متوقع ہے۔
ان تقریبات میں عالمی سرمایہ کاروں کی ملاقاتیں، خصوصی کاروباری اجلاس، ٹیکنالوجی کانفرنسیں، نیٹ ورکنگ پروگرام اور وی آئی پی تقریبات شامل ہیں۔ بلاکچین لائف کی آفیشل آفٹر پارٹی 2 دسمبر کو منعقد ہوگی، جبکہ منتظمین کے مطابق عالمی فورم دبئی میں کرپٹو کرنسی، مصنوعی ذہانت اور مستقبل کی ڈیجیٹل معیشت سے متعلق بین الاقوامی کاروباری روابط کو مزید فروغ دینے کا اہم موقع ثابت ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments