فیروزوالہ: سی سی ڈی سے مبینہ مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، 3 فرار ہونے میں کامیاب
فیروز والا: (دنیا نیوز) فیروزوالہ کی آبادی حسنین سٹی جمال روڈ میں سی سی ڈی اور ڈاکوؤں میں مبینہ مقابلہ ہوا۔
فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو اپنے ساتھیوں کی گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا، 3 ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
انچار ج سی سی ڈی فیروز والا سرکل کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت حمزہ غفور کے نام سے ہوئی ہے، ہلاک ہونے والا ملزم 30 سے زائد ڈکیتی اور راہزنی کے مقدمات میں مطلوب تھا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ مارے جانے والے ملزم کا مزید کریمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے جبکہ فرار ہونے والے ملزموں کی تلاش کیلئے بھی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments