برطانیہ ورک ویزا فراڈ میں ملوث ملزم اسلام آباد سے گرفتار

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے برطانیہ ورک ویزا فراڈ میں ملوث ملزم سید ماجد حسین کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 330/2026 درج ہے۔ شکایت کنندہ نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم نے اپنے بھتیجے نعمان علی کو برطانیہ میں بطور میسن ورک ویزا پر بھجوانے کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر 34 ہزار پاؤنڈ اور 4 لاکھ 65 ہزار روپے وصول کیے۔

ملزم نے بعد ازاں 25 ہزار 500 پاؤنڈ واپس کیے، تاہم باقی 8 ہزار 500 پاؤنڈ اور 4 لاکھ 65 ہزار روپے واپس نہیں کیے۔

ایف آئی اے ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...