امریکی پائلٹ نے آسمان پر گرینڈ تھیفٹ آٹو 6 کی دیوہیکل تصویر بنا دی

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی پائلٹ نے طیارے کی مدد سے آسمان پر مشہور ویڈیو گیم ’گرینڈ تھیفٹ آٹو 6‘ (GTA 6) کا دیوہیکل خاکہ بنا کر سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا۔

بینجمن میک ڈینیئل نامی پائلٹ، جو سوشل میڈیا پر دی پائلٹ پکاسو کے نام سے مشہور ہیں، نے اپنی اس منفرد کاوش کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جنہیں صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

بینجمن نے سیسنا اسکائی لین آر جی طیارے کے ذریعے آسمان پر پہلے سے طے شدہ راستے پر پرواز کرتے ہوئے یہ منفرد فضائی نقشہ تیار کیا، اس نقشے میں ویڈیو گیم کا لوگو، ہیلی کاپٹر، مگرمچھ، کھجور کے درخت، سپورٹس کار اور ایک خاتون کی شبیہ بھی نمایاں ہے۔

اطلاعات کے مطابق پائلٹ نے امریکی ریاست آرکنساس کے بینٹن ویل ایئرپورٹ سے صبح 11 بج کر 29 منٹ پر اپنی پرواز کا آغاز کیا اور 8 گھنٹے 8 منٹ کی پرواز کے بعد واپس ایئرپورٹ پہنچے۔

اپنی اس تخلیق کے حوالے سے بینجمن میک ڈینیئل نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ انہیں آسمان پر یہ تصویر بنانے میں صرف 8 گھنٹے لگے، تاہم وہ اس لمحے کا گزشتہ 11 سال سے انتظار کر رہے تھے۔

پائلٹ کی اس منفرد فضائی فنکاری کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے توجہ حاصل کر رہی ہیں اور صارفین ان کی مہارت اور تخلیقی صلاحیتوں کو سراہ رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...