ترکیہ: سٹیل فیکٹری میں دھماکے، 16 افراد جاں بحق، 13 زخمی

استنبول: (دنیا نیوز) ترکیہ کے مغربی صوبے ازمیر میں واقع سٹیل فیکٹری میں دھماکے سے کم از کم 16 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد حاباس سٹیل پلانٹ کے کارکن تھے جو ملک کے بڑے سٹیل پیدا کرنے والے اداروں میں شمار ہوتا ہے، سامنے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز میں فیکٹری کے اندر آگ اور فضا میں بلند ہوتے دھویں کے گہرے بادل دکھائی دیئے۔

ازمیر کے گورنر سلیمان البان کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب متبادل بوائلر لے جانے والی کرین گر گئی جس کے نتیجے میں سامان نیچے موجود بھٹی میں جا گرا۔

کمپنی نے بیان میں کہا حادثہ پلانٹ کی الیکٹرک آرک فرنس پر معمول کی دیکھ بھال کے کام کے دوران پیش آیا، خدشہ ہے کہ کچھ افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...