امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے مواخذے کی کوششیں مسترد کر دیں

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے مواخذے کی کوششوں کو مسترد کر دیا۔

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ مواخذے کی کارروائی سے پریشان نہیں، وہ ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کے فیصلے کو دوبارہ بھی درست سمجھیں گے۔

پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ ایران کیخلاف جنگ غیر مقبول ہو سکتی ہے لیکن ضروری تھی، کسی نہ کسی کو جنگ اور ایرانی رجیم کا سامنا کرنا ہی تھا، امریکی عوام فتح سے کم کچھ قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ صدر ٹرمپ کے اقدامات کا مثبت انداز میں جائزہ لے گی، ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...