جی سیون ممالک کا اہم اجلاس: ایران جنگ سمیت عالمی تنازعات جلد ختم کی ضرورت پر اتفاق

پیرس: (دنیا نیوز) جی سیون ممالک کا پیرس میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں امریکا، برطانیہ، فرانس، اٹلی، جرمنی، جاپان ،کینیڈا کے وزرا ئے خارجہ نے شرکت کی۔

اجلاس میں ایران جنگ سمیت عالمی تنازعات جلد ختم کرنے کی ضرورت پر اتفاق ہوا، ایران پر ممکنہ امریکی حملوں پر اتحادیوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

روس یوکرین جنگ، ایران اور عالمی فوجداری عدالت کے معاملے پر اختلافات برقرار رہے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کو ٹرمپ انتظامیہ کی خارجہ پالیسی سے متعلق سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...