اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل
اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔
جنرل کونسلر کی 1125 نشستوں کیلئے 3505 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے، اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کیلئے چھ ہزار 568 کاغذات نامزدگی جاری کئے گئے، 1125 جنرل کونسلر کیلئے 110 خواتین امیدواروں نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے امیدواروں کی ابتدائی فہرست آج شائع کی جائے گی، کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل 11 سے 16 نومبر تک ہوگا۔
الیکشن کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق 1125 جنرل کونسلر نشستوں کیلئے کل 3505 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ بلدیاتی انتخابات کیلئے 6568 کاغذات نامزدگی جاری کئے گئے۔
جنرل کونسلر کیلئے 110خواتین امیداروں نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے، اسلام آباد میں بلدیاتی اداروں کی مدت فروری 2021ء میں ختم ہوئی تھی اوراب تقریباً ساڑھے پانچ سال بعد 20 دسمبر کو پولنگ شیڈول ہے۔
اسلام آباد میں بلدیاتی اداروں کی مدت فروری 2021 میں ختم ہوئی تھی، تقریباً ساڑھے پانچ سال بعد 20 دسمبر کو پولنگ شیڈول ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments