علامہ اقبال کا پیغام مظلوم اقوام کے لیے امید، حوصلے اور آزادی کی نوید ہے، افتخار گیلانی

مظفرگڑھ: (دنیا نیوز) وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے یوم ولادت پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ علامہ اقبالؒ کی شاعری عظیم ادبی اور فکری سرمایہ ہے، جبکہ ان کا پیغام آج بھی مظلوم اقوام کے لیے امید، حوصلے اور آزادی کی نوید ہے۔

افتخار گیلانی نے کہا کہ علامہ اقبالؒ کا فکر و فلسفہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی مشعل راہ ہے۔ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے اقبالؒ کے خواب کو عملی تعبیر دی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ علامہ اقبالؒ کا تعلق سرزمین جموں و کشمیر سے تھا اور ریاست جموں و کشمیر اقبال کے تصورِ پاکستان کا لازمی حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سامنا کر رہے ہیں، تاہم بھارتی مظالم کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کمزور نہیں کر سکے۔

افتخار گیلانی نے کہا کہ کشمیری عوام اپنی جدوجہد اور قربانیوں کے ذریعے آزادی کی منزل حاصل کرکے رہیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...