محمد علی درانی کا آج سے صوبہ بہاولپور کیلئے مہم شروع کرنے کا اعلان
اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر اطلاعات محمد علی درانی نے آج سے صوبہ بہاولپور کیلئے مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات محمد علی درانی بولے ملک بھر میں چھوٹے صوبوں، مقامی حکومتوں کے قیام کیلئے مہم کا آغاز کررہا ہوں، پاکستان کو آگے بڑھانا ہے تو نئے صوبے بنانا ہوں گے۔
محمد علی درانی نے کہا کہ بہاولپور صوبہ کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں منظور ہوچکی، پورے ملک میں صوبے بننے چاہئیں بہاولپور اور ہزارہ صوبے فوری بنائے جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو پارٹیاں نئے صوبوں کی مخالفت کریں گی وہ ختم ہو جائیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments