ایران نے روس کے ساتھ ریلوے معاہدے کی منظوری دیدی
تہران: (دنیا نیوز) ایران نے روس کے ساتھ ریلوے معاہدے کی منظوری دے دی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے روس کے ساتھ ’’رشت آستارا‘‘ ریلوے منصوبے سے متعلق معاہدے کی توثیق کردی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق 162 کلومیٹر طویل ریلوے روٹ کے لئے اراضی سروے اور تکنیکی جائزوں کے لئے روسی کمپنی کے حوالے کردی گئی ہے، ’’رشت آستارا‘‘ ریلوے لائن ایران اور روس کے ریلوے نیٹ ورک کو ایک دوسرے سے منسلک کرے گی۔
منصوبے کی تکمیل سے ایران روس اور خطے کے دیگر ممالک کے درمیان تجارتی روابط مضبوط ہونے اور سامان کی ترسیل میں سہولت پیدا ہونے کی توقع ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments