آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان میں پھر کشیدگی، امریکا کے کارگو جہاز پر حملہ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان میں پھر کشیدگی بڑھ گئی، امریکا کے کارگو جہاز پر حملہ کیا گیا۔

سینٹ کام کے مطابق جہاز نے امریکی بحری ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی کوشش کی، جہاز ایرانی بندرگاہ پر رُکنے کے بعد علاقے سے نکلنے کی کوشش کر رہا تھا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے ایران کی بحری ناکہ بندی پر عملدرآمد جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا تھا کہ آبنائے ہرمز میں 3 آئل ٹینکروں میں بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد آگ لگ گئی تھی، تینوں ٹینکروں نے اپنے نیویگیشن اور پوزیشن سسٹمز بند کر رکھے تھے۔

انہوں نے کہا تھا کہ جہاز ایسے بحری راستوں سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے جنہیں ایران غیر مجاز قرار دیتا ہے، پاسداران انقلاب نے آئل ٹینکر میں آگ لگنے کی ویڈیو بھی جاری کردی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...