مصر میں مسافر ٹرین حادثہ، متعدد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 64 افراد زخمی

قاہرہ: (دنیا نیوز) مصر کے صوبہ جیزہ میں مسافر ٹرین کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے میں کم از کم 64 افراد زخمی ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ قاہرہ سے اسوان جانے والی مسافر ٹرین کو جرزا جنکشن کے قریب پیش آیا۔

مصری وزارت صحت کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کے لیے 52 ایمبولینسز روانہ کی گئیں، وزیر صحت خالد عبدالغفار نے ہسپتالوں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

مصری وزیر صحت کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو تمام ضروری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...