ایران کیخلاف کسی بھی طاقت کا اتحاد ناکامی سے دوچار ہوگا: ترجمان ایرانی فوج

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی فوج کے ترجمان ابوالفضل شکارچی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی طاقت کا اتحاد ناکامی سے دوچار ہوگا۔

ترجمان ایرانی فوج نے کہا کہ ٹرمپ اور ان کے سخت گیر ساتھی ایران کو تباہ کرنے آئے تھے لیکن خود اسٹریٹجک بحران کا شکار ہوگئے۔

ابوالفضل شکارچی کا کہنا تھا کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں ڈیڈ لاک کا شکار ہوچکا ہے، امریکی انتخابات میں ٹرمپ انتظامیہ اور ری پبلکنز کی شکست ایران کے سامنے ناکامی کا نتیجہ ہے۔

ترجمان ایرانی فوج نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی دھمکیوں اور پالیسیوں نے وائٹ ہاؤس کی طاقت کو ہلا کر رکھ دیا ہے، امریکی جارحیت، دہشت گردی اور دباؤ کی پالیسی ناکام ہوچکی ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...