سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپارکو نے پاکستان اسپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا۔
ترجمان سپارکو نے بتایا کہ سسٹم پاک سیٹ ایم ایم ون سیٹلائٹ کے ذریعے چلایا جا رہا ہے، سسٹم درست، قابل اعتماد پوزیشننگ، نیوی گیشن اور ٹائمنگ کی سہولیت فراہم کرتا ہے۔
ترجمان کے مطابق پاک ایس بی اے ایس تھل ڈیزرٹ ریلی میں استعمال کیا جا رہا ہے، ٹیکنالوجی تھل ڈیزرٹ ریلی میں گاڑیوں کی ریسنگ کو مزید محفوظ اور تیز رفتار بنانے میں معاون ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی میں مختلف کمپنیوں کی دلچسپی بڑھ گئی، 6 سیٹلائٹ انٹرنیٹ کمپنیاں ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ ہوچکی ہیں۔
پاکستان سپیس ایکٹیویٹیز ریگولیٹری بورڈ کے قیام کے بعد 4 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، رجسٹرڈ کمپنیوں میں ایتھر ون، فلیناوٹکس، گلیکسی سپیس اور سپیس پی شامل ہیں جبکہ سٹارلنک اور اسپیس سیل پاکستان بھی مقامی کمپنیوں کے طور پر رجسٹرڈ ہیں۔
ایس ای سی پی نے سیٹلائٹ انٹرنیٹ کمپنیوں کی رجسٹریشن سے متعلق رپورٹ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں پیش کردی۔ چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی رانا محمود الحسن کے خط پر تفصیلات فراہم کی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments