پشاور میں جرگے کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی
پشاور:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے پشاور میں مقامی ہوٹل میں جرگے کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہو گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق رنگ روڈ پر کبوتر چوک کے قریب ایک مقامی ہوٹل میں جرگے کے دوران خون ریزی کا واقعہ پیش آیا جہاں دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ ایک شخص زخمی بھی ہوا۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جس کا کہنا تھا واقعہ دونوں فریقین کے درمیان جائیداد کے تنازعے پر ہونے والے جرگے کے دوران پیش آیا۔
پولیس حکام نے بتایاکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے، جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
دوسری جانب زخمی شخص کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments