سرگودھا: شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 35 سالہ شخص جاں بحق
سرگودھا: (دنیا نیوز) تحصیل شاہ پور کے علاقے ٹھٹھی مظلم میں شادی کی تقریب کے دوران معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے 35 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔
فائرنگ کے نتیجے میں نصر حیات شدید زخمی ہو گیا تھا، جسے تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان واردات کے بعد کار میں فرار ہوگئے، واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments